ریسکیو 1122 باجوڑ کی ماہانہ رپورٹ جاری

0

باجوڑ، ریسکیو 1122 باجوڑ کی ماہانہ رپورٹ جاری، ریسکیو 1122 باجوڑ نے گزشتہ ماہ ستمبر میں 401 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 384افراد کو ریسکیو کیا۔ریسکیو 1122 باجوڑ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح اس مہینے میں مثالی رہی ایمرجنسی میں عوام الناس کو بروقت خدمات فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 باجوڑ کو 9477 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 401 ایمرجنسی کالز تھیں.ان میں 24 روڈ ٹریفک حادثات،270 میڈیکل ایمرجنسیز،3 اگ لگنے کے واقعات،10 لڑائی جھگڑے کے واقعات عمارت گرنے سمیت 27 متفرق ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا جن میں بعض زخمیوں کو موقع پر اور بعض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا جبکہ 4 افراد کی موقع پر اموات ہوئی۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 67 مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو 1122 باجوڑ نے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت ریسکیو کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 باجوڑ نے سکولوں کالجوں سمیت مختلف اداروں میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کے 300 سے زائد افراد کو زندگی بچانے اور حادثات وسانحات سے نبرد ازما ہونے کی مکمل تربیت فراہم کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.