عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج

0

باجوڑ، باجوڑ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف شدید احتجاج، خار بازار میں ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، عمران خان پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے۔ مقررین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف ضلع باجوڑ کے مرکزی تجارتی مرکز ہیڈ کواٹر خار میں ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ۔ احتجاجی مظاہرے سے صوبائی وزیر انور زیب خان، ایم این اے گلداد خان، ایم این اے گل ظفر خان، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان، شفیع اللہ باجوڑ ی، لقمان سلارزئی، فرید خان ترابی، ملک ریاض سمیت درجنوں قائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے ٹائر جلاکر مین باجوڑ پشاور شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔ مقررین نے کہا کہ عمران پر حملے کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ہم اس حملے کو پاکستان کی سلامتی پر حملہ قرار دے دیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام کرداروں کو دنیا کے سامنے پیش کرکے کڑی سزا دلائی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.