پی پی پی کا برنگ شربتئی میں شمولیتی تقریب کا انعقاد

0

باجوڑ، پیپلز پارٹی باجوڑ کا برنگ شربتئی میں شمولیتی تقریب کا انعقاد، درجنوں افراد خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع باجوڑ کے مرکزی قیادت نے غرشموزئی کا دورہ کیا۔ جس میں سنیئر صوبائی نائب صدر سید اخونذادہ چٹان،ضلعی صدر حاجی شیر بہادر سلارزئی، جنرل سیکرٹری انیس خان، شکیل احمد اتمانی، حاجی بہادر اور شہاب الدین شامل تھے۔ مرکزی قیادت نے پارٹی ورکرز کے ساتھ ملاقاتیں کے علاوہ ایک مشاورتی اجلاس شرکت کی جس میں پارٹی تنظیم سازی اور دیگر امور پر تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع برنگ گاوں شربتی میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ملک بخت زمین، ملک جمروز اور درجنوں افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.