ماموند میں چوری ڈکیتی کی واردات تشویشناک ہیں۔ خالد خان

0

باجوڑ، ماموند کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں نہایت تشویشناک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار پی کے 102نوجوان سیاسی رہنما ملک خالد خان نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ماموند کے مختلف علاقوں میں آئے روز مختلف مین شاہراہوں سمیت ذیلی سڑکوں پر دن رات گن پوائنٹ پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس حکام سے بارہا سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے مگر یہ مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ڈی پی او باجوڑ شوکت علی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ماموند کے دونوں تھانوں اور متعلقہ چوکیوں میں تعینات پولیس کو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا حکم دیں۔ بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ پولیس اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.