ٹرانسپورٹر یونین کا ٹی ایم اے کے ناروا سلوک کے خلاف مظاہرہ

0

باجوڑ، ٹرانسپورٹر یونین کا ٹی ایم اے کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق لانگ ٹرانسپورٹ یونین کا عنایت کلے بازار چوک میں ٹی ایم اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر میر اظہر، کلیم اللہ، شاہ زیب خان اور درجنوں کے تعداد میں ٹرانسپورٹ یونین کے افراد نے عنایت کلے بازار چوک میں ٹی ایم اے کے جانب سے ٹرانسپورٹروں کو بے جا تنگ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کئی گھنٹوں تک باجوڑ پشاور شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے اور ناظم اعلیٰ ناوگئی اپنے بنائے گئے پبلک اڈے میں جانے پر ہمیں مجبور کررہے ہیں۔ ہم حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں، ہر قسم کے کاغذات اور اجازت نامے پر ہمارے پاس موجود ہیں۔ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹی ایم او کو فوراً باجوڑ سے ٹرانسفر کیا جائے اور ماموند کے عوام کو ان کے حق سے زبردستی محروم نہ کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.