باجوڑ میں فیڈرز سکولز کے اساتذہ کی ٹریننگ مکمل

0

باجوڑ میں فیڈرز سکولز کے اساتذہ کی تین روزہ ٹریننگ مکمل، ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی سربراہی میں ڈی سی کانفرنس روم فیڈرز سکولز اساتذہ کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی،تحصیلدار برنگ وکیل خان، ماسٹر ٹرینرز ٹیم، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نور اللہ، اور فیڈرز سکولز اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کو ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نور اللہ نے فیڈرز سکولز اساتذہ کرام کی ٹریننگ، تعلیمی مراکز اور فیڈرز سکولز میں درپیش مسائل پر تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے فیڈرز سکولز میں تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق اور اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے تین روزہ ٹریننگ مکمل کرنے والے فیڈرز سکولز اساتذہ کرام میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.