اسلحہ کے نوک پر ڈکیتی میں ملوث گروہ گرفتار

0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے خصوصی ہدایت پر تھانہ خار پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی۔ اسلحہ کے نوک پر ڈاکیتی میں ملوث گروہ مالمسروقہ سمیت گرفتار۔ ملزمان سے ایک عدد پستول بھی برآمد۔ مقدمہ تھانہ خار میں درج۔ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری۔
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی پولیس چوکس اور اپنے ذمداریوں سے غافل نہیں۔ رپورٹ کرنا شہریوں کا فرض ہے اور اسے انجام تک پہنچانا پولیس کا کام۔ چوری چکاری، ڈاکیتی اور سنچنگ میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد منتقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ سنیچرز اور دیگر اندھے جرائم میں ملوث عناصر کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔الحمدللہ ضلعی پولیس کے پاس اب جدید ٹیکنالوجی اور پروفیشنل اہلکارز موجود ہے جوکسی بھی اندھے واردات میں ملوث عناصر تک اپنا رسائی ممکن بنا سکتی ہیں۔ ڈی۔پی۔او باجوڑ نذیر خان
تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات اور حالیہ دنوں تھانہ خار پولیس ٹیم کو موصول ہونے والے سنیچنگ کے دو مختلف رپورٹس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے سنیچرز گروہ تک رسائی کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیا۔ جسمیں ڈی۔ایس۔پی۔ انویسٹیگیشن باجوڑ رحمان یوسف، سرکل ڈی۔ایس۔پی نعمت اللہ خان، ایس۔ایچ۔او تھانہ خار سعید الرحمن، OII تھانہ خار اور ٹیکنیکل معاونت کیلئے سی ڈی۔ار کلرک شاہ زیب حسن شامل تھیں نے جدید سائنسی خطوط اور فنی بنیادوں پر کامیاب انوسٹیگیشن کرکے اس مہینے کے 05 اور 11 تاریخ کو معصوم شہریوں سے اسلحہ کے نوک پر موبائل فونز اور موٹر سائیکلز چھیننے والے گروہ تک رسائی حاصل کی۔ جسکو اج باقاعدہ طور پر ایس۔ایچ۔او تھانہ خار سعید الرحمن نے گرفتار کرکے عدالت مجاز سے مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حراست میں رکھے ہیں۔ ملزمان سے ایک عدد پستول، چھینے گئی موبائل فونز، موٹر سائیکلزاور ایک عدد ٹرانسفارمر بھی برآمد کی گئیں۔ کارروائی میں ٹوٹل چار ملزمان گرفتار کی گئی ہیں جن سے اب ضلع ہذا میں کی گئی دیگر وارادت اور گروہ کی دیگر ساتھیو تک رسائی کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.