باجوڑ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے منعقدہ ” د سپرلی د باجوڑ گلونہ” فوٹو اور ویڈیو گرافی مقابلہ اختتام پزیر۔
ضلعی یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے ضلعے کے تفریحی مقام باریکاو میں فوٹو گرافی مقابلے کے انعام یافتگان کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر باجوڑ اجمل خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار شاہ نواز خان بھی بطور مہمان شریک ہوئے۔ تقریب میں مقابلے کے انعام یافتگان سمیت شرکت کرنے والے دوسرے امیدواروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ 14 روز جاری رہنے والے مقابلے میں 40 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا جنہوں نے 450 سے زائد تصاویر اور ویڈیوز بناکر بھیجیں۔ تصاویر اور ویڈیوز کو پہلے سوشل میڈیا پر عوامی رائے معلوم کرنے کے لئے شریک کیا گیا۔ اس کے بعد ججز نے انعام یافتگان کا انتخاب کیا۔ 5 رکنی ججز پینل نے فوٹو گرافی مقابلے میں انعام کے لئے ٹاپ 10 جبکہ ویڈیو گرافی مقابلے میں 4 امیدواروں کو چنا تھا جن کو نقد کیش اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ نواز خان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فواد خان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولراجمل خان اور یوتھ آفس اسسٹنٹ شاہد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی محب اللہ نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کے اس اقدام کو سراہا اور ایسی سرگرمیوں کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقابلے کا حصہ بننے امیدواروں کا شکریہ ادا کیا اور انعام یافتگان کو انعام جیتنے پر مبارک باد دی نیز ضلعی یوتھ دفتر کی طرف سے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔
د سپرلی د باجوڑ گلونہ فوٹو اور ویڈیو گرافی مقابلہ اختتام پزیر
You might also like