ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی میں یوم والدین تقریب کا انعقاد

0

باجوڑ، ماموند پبلک ہائی سکول باجوڑ میں دوسرے تعلیمی اداروں کیلئے ایک مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ماجد خان (زونل ہیڈ آفاق ملاکنڈ ڈویژن) نے ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی ماموند میں سالانہ یوم والدین کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ادارے کے ڈائریکٹر نور خان انصاری، ہوپ کے صدر بہادر سید، پین کے صدر نور حمان، سنیئر صحافی طاہر خان درانی، بلال یاسر، ملک مشہور اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے قومی ترانہ تقاریر ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماجد خان (زونل ہیڈ آفاق ملاکنڈ ڈویژن) اور ادارے کے ڈائریکٹر نور خان انصاری نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی بڑھانے میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار مسلمہ ہے ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی ماموند کے طلباء نے قلیل مدت میں تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اپنے سکول اور والدین کانام بھی روشن کیا۔ یہ سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی شب روز محنت کا نتیجہ ہے انھوں نے کہا تعلیم کابنیادی مقصد انسان کی کردار سازی اور معاشرے میں مثبت رویوں کو پروان چڑھانا ہے پائیدار امن اور ترقی اصول تعلیم ہی سے ممکن ہے انھوں نے کوالٹی تعلیم نجی سیکٹر شرحِ خواندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے انھوں نے طلباء پر زوردیا کہ وہ سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کے بجائے تحقیق اور مطالعہ کے کلچر کو فروغ دے۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.