چارمنگ کے عوام زندگی کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ خالد خان

0

باجوڑ، چارمنگ میں بے پناہ محرومیاں ہیں، انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ موقع ملا تو ترجیحی بنیادوں پر یہاں کی محرومیاں دور کریں گے۔ ملک خالد خان۔شریف خانہ چارمنگ میں صدا بہار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، مہمان خصوصی سالار نوجوانان خالد خان کا نقد انعامات کا اعلان، لوئے جوہڑ کی ٹیم نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شریف خانہ چارمنگ میں منعقدہ گرینڈ صدا بہار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچا۔ میچ کے مہمان خصوصی حلقہ پی کے 102 سے آزاد امیدوار ملک خالد خان تھے۔ ملک خالد خان نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے نقد انعامات کا اعلانات کیا۔ اس موقع پر خالد خان کے ہمراہ نیاز الرحمٰن، کونسلر ابراہیم، دولت خان، داؤد، جان پاچا، ضیاء الرحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرکاء سے اپنے خطاب میں ملک خالد خان نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جس میں درجنوں ٹیموں نے شرکت کی سینکڑوں کھلاڑی کھیلے اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوء کمی نہیں مگر سہولیات نہیں۔ انشاء اللہ اگر ہمیں موقع ملا تو ہم علاقے کی پسماندگی ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ علاقے کے نوجوانوں نے مہمان خصوصی ملک خالد خان کا شاندار استقبال کیااور روایتی لونگی پہنائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.