ڈی پی او کا رمضان کے حوالے سے تاجر برادری کے ساتھ اجلاس

0

باجوڑ، منشیات کے خاتمے اور دیگر غیر قانونی دھندوں کے روک تھام کیلئے بازار یونین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تمام بازاروں میں CCTV کیمرے نصب کی جائے اور ساتھ ہی چوکیداری کیلئے بھی چست اور نوجوان لوگوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔ رمضان المبارک کے مبارک دنوں میں ٹریفک کے ابتر صورتحال سے بچنے کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دیا ہے۔ جسکے لیے تمام بڑے بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی جاچکی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ اور تجاویزات کے خاتمے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے جلد ہی بات کیا جائے گا۔ڈی۔پی۔او باجوڑ نذیر خان کا تاجر برادری کے وفد سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے واضح احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے اج تمام بڑے بازاروں کے صدور اور دیگر یونین عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جملہ سرکل ڈی۔ایس۔پیز بھی موجود رہے۔ ملاقات کے دوران ضلع ہذا میں موجود تمام بڑے بازاروں کی سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر مسائل پر تفصیل سے گفت وشنید کیاگیا۔ ملاقات میں بازار عہدیداران کے طرف سے رمضان المبارک کے مبارک دنوں میں شہریوں کو پر سکون ماحول مہیا کرنے کیلئے مفید تجاویز دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.