0

باجوڑ، زرے ماموند میں چار خاندانوں کے درمیان تنازعہ جرگہ علاقے کے علمائے کرام پر مشتمل جرگہ کے کوششوں سے ختم، اختتامی تقریب میں علاقائی مشران کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق زرے ماموند میں گل شریف و خاندان (قوم حسن خیل)، حاجی سلیمان و خاندان (قوم الا خیل)، حاجی زمین و خاندان (قوم بائی خیل)، حاجی اعتبار سید و خاندان (قوم بادین خیل) کے درمیان گزشتہ کافی عرصہ سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ جس کے وجہ سے کئی بار جھگڑا ہوا تھا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئی تھے۔ حالیہ چند روز قبل بھی ایک جھگڑا ہوا تھا جس میں بہت سارے افراد زخمی ہوئے تھے۔ علاقے کے علمائے کرام مولانا فیروز، مفتی فضل واحد، مولانا کلیم اللہ اور مولانا فضل حیان پر مشتمل جرگہ کے کوششوں سے ختم ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں حاجی عبد الغفار (صدر دلکازی) حاجی عبد الحلیم، حاجی شیرزمین، ملک آیاز، ملک خالد خان، قاری عبد المجید، ملک شاہین خان، ملک شاطر نے شرکت کی۔ تمام خاندان آپس میں بغلگیر ہوگئے۔ علاقے کے عوام اور مذکورہ خاندانوں نے علمائے کرام پر مشتمل جرگہ اور قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علاقے کے جید علمائے کرام مولانا فیروز اور مفتی فضل واحد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دونوں فریقین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمیں مکمل وال اختیار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.