مفت آٹے کی معیار بہتر انداز میں برقرار رکھیں۔ نصیر خان

0

باجوڑ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو فیض محمد کے ہمراہ باجوڑ فلور ملز کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے مفت آٹے کی معیار وزن اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے فلور ملز انتظامیہ کو مفت آٹے کی معیار، وزن، اور آٹے کی بروقت فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی۔ انہوں نے سرکاری مفت آٹے کے مختلف ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا. جہاں پر مفت آٹے کے معیار، مقدار اور تقسیم کار کے بارے جائزہ لیا گیا. انہوں نے عوام کو رش اور ہجوم سے اجتناب کرنے، اپنی باری کا انتظار کرنے اور نظم ضبط کا خیال رکھنے کے بارے ہدایات جاری کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.