باجوڑ۔ملاخیل فلاحی کمیٹی زگئی کے جانب سے مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم۔تفصیلات کے مطابق ملاخیل فلاحی کمیٹی کے جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی علاقے کے مستحق اور غریب افراد میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔ منعقدہ تقریب میں کمیٹی ممبر مشر حفیظ اللہ، رفیع اللہ، لطیف خان، گل فراز، عرفان خان اور دیگر ممبران شریک تھے۔ ساتواں رمضان پیکج جس میں آٹا، چینی، گھی، دال، چائے، کپڑے اور نقد رقم شامل تھے۔ 28 غریب اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر کمیٹی کے ذمہ داران نے میڈیا کو بتایا کہ ملاخیل فلاحی کمیٹی زگئی گزشتہ ایک دہائی سے علاقے کے فلاح و بہبود میں اپنا ہاتھ بٹا رہی ہے۔ کمیٹی کے جانب سے گلیوں کی پختگی، سٹریٹ لائٹس، سیورج سسٹم اور غریب و مستحق افراد کے ساتھ راشن، نقد تعاون وغیرہ شامل ہیں۔