انسداد پولیو مہم کیلئے سخت سیکورٹی کا انتظام

0

باجوڑ، ملک کے دیگر اضلاع کے طرح ضلع باجوڑ میں بھی پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا اغاز۔ 1300 پولیس اہلکارز تعینات۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع کے طرح ضلع باجوڑ میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے براہ راست نگرانی میں باقاعدہ طور پر پولیو مہم شروع کیاگیا جسمیں ٹوٹل 1300 پولیس اہلکارز مختلف اقسام کی ڈیوٹیاں سر انجام دینگے۔ انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے خود مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا اور پولیو ورکرز کی حفاظت پولیس جوانوں کی ذمداری ہے۔ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر معمور پولیس جوانوں کیساتھ مسلسل رابطے رکھیں اور دوران ڈیوٹی حفاظتی سازو سامان بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ وغیرہ کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.