حکومت خیبر پختون خواہ کی گوڈ گورننس پالیسی کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کی سربراہی میں ایگریکلچر سنٹر لوئی سم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او نذیر خان، اے ڈی سی نصیر خان اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں اور جنرل پبلک نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ جنرل پبلک نے علاقے مختلف مسائل کے نشاندہی کرتے ہوئے سڑک، بجلی، بی ایچ یو، علاقے میں امن وآمان کی صورت حال، ایگریکلچر ودیگر کئی مطالبات پیش کئے۔کھلی کچہری کے اغراض مقاصد بیان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے بعض مطالبات کو موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔