باجوڑ۔جماعت اشاعت التوحید و السنہ کے صوبائی اجلاس کا انعقاد، اجلاس جماعت کے مرکزی امیر شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری کے صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر سے جماعت کے ضلعی امراء ناظمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا شمس الہادی نے ایجنڈا پیش کیا اور اجتماع کیلئے فنڈ، رمضان دروس رپورٹ، وحدت المدارس کارکردگی و تجاویز،ضلعی تنظیم سازی اور دیگر امور پر گفتگو کی۔ اجلاس میں صوبائی امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی سراج الدین، شیخ القرآن مولانا عبد الجبار، نمونہ اسلاف شیخ القرآن مولانا سعید الرحمن خطیب اور دیگر صوبائی رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں مرکزی امیر و صدر وحدت المدارس العربیہ پاکستان شیخ القرآن مولانا طیب طاہری نے کہا کہ جماعت کے بہتری کیلئے صوبائی کابینہ کے ممبران کی توسیع اور اضافہ سوچ سمجھ کر کیا گیا، مدارس کو مزید منظم کرنے کیلئے وحدت المدارس العربیہ پاکستان کو ہر لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ وحدت المدارس العربیہ پاکستان نے قلیل عرصے میں ترقی کے اعلیٰ منازل طے کیے ہیں، جماعت کا ہر رکن ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ تنظیم کے ترقی و بہتری کیلئے ہر ضلع کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم مرکزی امیر شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری کے قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ اور وحدت المدارس العربیہ پاکستان اور جماعت اشاعت التوحید و السنہ کی ترقی کیلئے مرکزی و صوبائی قائدین کے تمام احکامات کی تعمیل کریں گے۔تقریب کے آخر میں ناظم اعلیٰ جماعت اشاعت التوحید والسنہ مفتی طارق جمیل کے جانب سے تمام اضلاع کے امراء کو تحائف دیے گئے۔ اور ان کی باجوڑ آمد کا خیرمقدم کیا گیا۔
باجوڑ میں اشاعت التوحید و السنہ کے صوبائی اجلاس کا انعقاد
You might also like