30 جون میں خار بازار میں آپریشن نامنظور مظاہرہ ہوگا ، جبکہ 7 جولائی کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن باجوڑ میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی باجوڑ کے نامزد امیدوار عابد خان اور دیگر ذمہ داران باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ ۔ 2008 کے آپریشن میں دس ہزار مکانات کو تباہ ہوگئے تھے ۔ پانچ ہزار بے گناہ لوگ شہید کر دیئے گئے تھے ۔ امن کے نام پر ووٹ لینے والے پی ٹی آئی نے قوم کی تباہی کی منظوری دے دی۔ اور یہ منافقت دیکھیں کہ پی ٹی آئی کے ممبران ان کی مخالفت کرتے ہیں ، جماعت اسلامی اس آپریشن کو روکنے کے لئے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں ، ہم ہر ملٹری آپریشن کے خلاف ہیں کیونکہ آپریشن میں تباہی کے سوا کوئی خیر نہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے سنیئر رہنما بھی موجود تھے۔
30 جون میں خار بازار میں آپریشن نامنظور مظاہرہ ہوگا
You might also like