باجوڑ۔پختون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کا امن کے حق میں اور بد آمنی اور عزم استحکام آپریشن کے خلاف باجوڑ پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے سے عالمگیر خان، سراج الدین خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم ضلعی کوارڈینیٹر عالمگیر خان نے کہا کہ قبائلی علاقے پہلے سے ہی دہشتگردی کے باعث تباہی کا شکار ہیں، یہاں ہم پرائے جنگ کی اجازت کسی صورت نہیں دے سکتے، جنگوں کے باعث یہ علاقے تباہ و برباد ہوچکے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں آپریشنوں کے بجائے تعمیر و ترقی اور امن کے قیام کیلئے کوششیں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی کال پر پوری دنیا کی طرح باجوڑ میں بھی ہم اعلان کردہ عزم استحکام ملٹری آپریشن کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اس ملٹری آپریشن کو مسترد کرتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے بد آمنی اور آپریشن عزم استحکام کے خلاف اور امن کے حق میں نعروں پر مشتمل کتبے ہاتھوں میں اٹھائے رکھے تھے انہوں نے امن کے حق میں اور بد امن کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور مختصر واک بھی کیا۔
پی ٹی ایم کے زیر اہتمام بدامنی کے خلاف مظاہرہ
You might also like