باجوڑ۔ٹمبر مافیا کیخلاف ایس ایچ او تھانہ سالارزئی سعید الرحمن کی کامیاب کارروائی۔ غیر قانونی طریقے سے ٹمبر سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ 32 عدد سلپرز برآمد۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت میں ضلعی پولیس جوانوں کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ رات تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم نے ٹمبر مافیا کیخلاف کامیاب کارروائی کرکے غیر قانونی طور پر ٹمبر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ دوران ناکہ بندی ٹمبر سے لادھا ہوا ایک عدد پک اپ جسمیں ٹوٹل 32 عدد سلیپرز موجود تھے کو اپنے تحویل میں لے کر تھانہ سالارزئی میں کھڑا کیاگیا جسے مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جائیگا۔ کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انہیں اپنے دائرہ اختیار علاقے میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی
ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی
You might also like