جمعیت علمائے تحصیل نواگئی ضلع باجوڑ کے عہدیداران کا انتخاب مکمل، مولانا عزیز الرحمن حقانی تحصیل امیر منتخب، جمعیت علماء اسلام تحصیل نواگء کے عہدیداروں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا، تحصیل کوآرڈینیٹر وقار عزیز کے مطابق جامعہ دارالعلوم مظاہر العلوم ناواگء میں ضلعی ناظم انتخابات جلال الدین کے زیر صدرات تحصیل اراکین مجلس عمومی جمعیت علمائے اسلام نواگء کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معروف عالم دین اور قاضی مولانا سیف الرحمن نے بھی شرکت کی۔ مجلس عمومی کے اراکین نے امیر تحصیل اور جنرل سیکرٹری کیلئیاراکین کے انتخاب پر رائے شماری کی۔ جس کے نتیجے میں مولانا عزیز الرحمن حقانی بلامقابلہ تحصیل امیر اور مولانا رئیس خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، شرکاء نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ نو منتخب امیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تحصیل ناوگئی میں جمعیت علمائے اسلام کے تنظیم سازی اور تنظیمی امور کیلئے اپنی تمام قوتیں صرف کریں گے۔
باجوڑ جے یو آئی ناوگئی کی کابینہ مکمل
You might also like