باجوڑ : نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ باجوڑ کے ترکھانی و اتمان خیل قبائل کے عمائدین نے ان کے تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نئے ڈی سی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اس سے قبل سوات، ملاکنڈ اور ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ڈیوٹی سنبھالنے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ باجوڑ کے تمام قبائل اور تمام اقوام کے ساتھ ملکر علاقے کی ترقی اور مسائل کے حل کی کوشش کریں اور علاقے میں امن وامان کے صورتحال کو بہتربنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے اور کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کی ذیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہیں اسلئے کوشش ہوگی کہ نوجوان نسل کیلئے صحت، تعلیم اور کھیل کھود کے مواقع پیدا کریں اور ان کو آنیوالے چیلنجز کیلئے تیار کریں۔ انھوں نے کہا کہ خدمات فراہم کرنیوالے محکمے اورورکرز محکمے عوام کو بروقت خدمات فراہم کرینگے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر وکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام محکمے عوام کو جوابدہ ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر بشمول ڈی سی آفس، اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاترز اور دیگر تمام محکموں کے دفاتر عوام کیلئے کھلے رہیں گے اور عوام کو بلاکسی انتظار کے تمام سروسز مہیا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام النا س کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ اور عوام کو جائز قانونی مدد بلاکسی تاخیر کے فراہم کی جائیگی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ میرے دفتر میں لاپروا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور بدعنوان اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور کارسرکار میں دلچسپی لینے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس موقع پر نوتعینات ڈی سی باجوڑ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ کی تعمیر وترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ یادرہے کہ انوار الحق ماضی میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انتظامیہ امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
نئے ڈی سی شاہد علی نے چارج سنبھال لیا
You might also like