صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی خصوصی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی نے تحصیلدار ناوگئی کے ہمراہ مختلف بیکری گوداموں میں صفائی ستھرائی چیک کی۔ ناقص صفائی کی جرم میں ایک بیکری گودام کے مالک کو 5000 نقدجرمانہ کیاگیا اور موقعہ پر وارننگ دی کی اگلے وزٹ میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا اور گودام کو مستقل بنیادوں پر سیل کیا جانے گا۔کم وزن روٹی کی جرم میں ایک نان بائی کو نقد 1000 جرمانہ کیا گیا۔ تمام نان بائی دوکانوں اور ہوٹلوں میں نرخ نامہ آویزان کر کے ہدایات جاری کی گئی کہ نرخ نامہ پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر جیل کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سول کالونی ناواگی میں صفائی مہم کی نگرانی کی۔ ٹی ایم اے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کہ سول کالونی میں جہاں بھی گند نظر ائے ان کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔سول کالونی ناواگی کے مین واٹر پائپ جوکہ دو جگہوں پر ٹوٹ چکا تھا جس کی وجہ سے سول کالونی ناواگی میں مقیم رہائشیوں کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تحصیلدار ناواگی کی نگرانی میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے دونوں جگہوں کو مرمت کرکے کالونی کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
اے ڈی سی ناوگئی کی کاروائی
You might also like