باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل،حاجی لعلی شاہ صدر منتخب،حاجی شوکت یوسف سینئر نائب صدر اور عدنان خان نائب صدر چن لئے گئے۔حاجی لعلی شاہ 2024-26 کیلئے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر،حاجی شوکت یوسف بلا مقابلہ سینئر نائب صدر اور عدنان خان بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان گذشتہ روز الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حاجی لعلی شاہ،حاجی شوکت یوسف اور عدنان خان کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان تینوں عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل باجوڑ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں 11 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔جس میں حاجی نور محمد،حاجی شیر واحد،حاجی نعمت اللہ،حمایت خان،سید سیلمان،سبحان اللہ،طفیل خان،بلال شاہ،عبدالرحمن،عباس،خالد خان شامل ہیں۔
لعلی شاہ باجوڑ چیمبر کے صدر منتخب
You might also like