باجوڑ۔خار بازار تاجر برادری کی حلف برداری تقریب کا انعقاد، نو منتخب صدر واجد علی شاہ اور کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ پریس کلب میں خار بازار کے نو منتخب تاجر برادری کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے نثار باز، سابقہ ایم این اے گل ظفر خان، مولانا خان زیب، حاجی شیر بہادر، عنایت کلے بازار صدر عمران ماہر، صوفی حمید سمیت علاقے کے تاجروں، علماء کرام اور سیاسی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر واجد علی شاہ نے کہا کہ تاجر ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے ان کو تحفظ فراہم کر کے بنیادی سہولیات فراہم کی جائے اس موقع پر ایم پی اے نثار باز نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ فاٹا انضمام کے بعد ہمیں بہت سے امیدیں وابستہ تھیں۔ کہ انضمام کے بعد یہاں کے عوام اور خصوصا تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے لیکن تاحال یہاں پر کوئی بنیادی کام نہ ہو سکا جس میں سرفہرست بجلی کا درینہ مسلہ شامل ہے حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے لیے بنیادی اقدامات اٹھائے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن اور سابقہ ایم این اے گل ظفر خان نے کہا کہ کہ حکومت کو تاجروں کے مسائل کا بخوبی علم ہے انشاء اللہ بہت جلد تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
خار بازار تاجر برادری کی حلف برداری تقریب کا انعقاد
You might also like