الیکشن کمیشن نے عمران خان اور نواز شریف کو ٹوٹسز جاری کر دیئے ہیں

0

الیکشن کمیشن نے دو سابق وزرائے اعظم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور میاں نواز شریف کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک کاز لسٹ بھی جاری کی ہے۔  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں نوٹس بھیجا گیا ہے، جبکہ میاں نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔ نواز شریف نے درخواست دی تھی کہ عادل بازئی نے 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا تھا۔عادل بازئی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کو طلب کر لیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.