باجوڑ کے تحصیل سلارزئی اور ماموند میں نادرا دفاترز کی منظوری ۔ ایم این اے گل ظفرخان کی قیادت میں نادرا ملازمین وفد کا چیئرمین نادرا سے ملاقات ۔ حلقہ این اے41کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پرموبائل رجسٹریشن گاڑی اور سمال موبائل یونٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین کے ایک وفد جس میں گوہر ایوب ، عباس چمکنی اور عبدالقادر شامل تھے نے باجوڑکے ایم این اے گل ظفر خان کی قیادت میں چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں آل پاکستان نادرا ایمپلائیز کو درپیش مسائل اور باجوڑ میں عوام کو نادرا کی طرف سے درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا نے ایم این اے کے مطالبے پر حلقہ این اے 41کیلئے دو نادرا دفاترز کی منظوری دیدی جس میں ایک تحصیل ماموند جبکہ دوسرا سلارزئی میں قائم کیاجائیگا ۔ جبکہ ایمرجنسی بنیادوں پر حلقہ این اے 41کیلئے موبائل رجسٹریشن گاڑی اور سمال موبائل یونٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عنایت کلے میں ایمرجنسی بنیادوں پر موبائل گاڑیاں فراہم کی جائیگی جبکہ ماموند اور سلارزئی کے دفاترز پر بھی جلد کام شروع کیاجائیگا ۔