ضلع باجوڑ جرگہ سول کالونی خار میں زیتون کے کاشت کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ

0

باجوڑ زیتون کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ڈاکٹر عظمت اعوان
تفصیلات کے مطابق محکمہ فارسٹ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع باجوڑ جرگہ سول کالونی خار میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ جس میں ٹرینر ڈاکٹر عظمت اعوان، ایگریکلچر آفیسر ضیا الاسلام، فارسٹ آفیسر حیات علی، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق سمیت قبائلی عمائدین اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ ضلع باجوڑ کا خطہ زیتون کی کاشت کیلئے انہتائی موزوں ہے، زیتون کی کاشت منافع بخش کاروبار ہے اور باجوڑ کے کئی علاقوں میں اعلی نسل کے زیتون کے پودے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ زیتون کی کاشت کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرینر ڈاکٹر عظمت اعوان نے کہاکہ کسانوں کو ہر طرح کی معلومات اور تیکنیکی مدد فراہم کی جا رہی ہے، باجوڑ کے کئی علاقے زیتون کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہیں اور حکومت زیتون کے پودوں کیلئے وسائل مہیا کرنے کیلئے 70فیصد مالی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ اس خطہ کو زیتون کی کاشتکاری کیلئے زیادہ سے زیادہ موزوں بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.