باجوڑ ، قبائلی ضلع باجوڑ میں ماڈل کورٹس نے کام شروع کردیا ۔ کئی کیسز نمٹادی ۔ انصاف کے جلد فراہمی یقینی ہوگئی ۔ ڈسٹرکٹ کورٹس پر کام کا بوجھ بھی کم ہوگیا ۔ باجوڑ کے ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کی جانب سے خیر مقدم ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ اور سول جج ون گلزاراللہ نے کئی مقدمات نمٹادئیے ۔ ذراءع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے ہدایت پر ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع باجو ڑ میں بھی فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ماڈل کورٹ نے کام شروع کیاہے ۔ ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ ماڈل سول اپیلیٹ کورٹ جج جبکہ گلزاراللہ سول جج ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ مقرر کردیاگیاہے ۔ گزشتہ دن ماڈل کورٹ نے کئی فواجداری مقدمات اور متعدد اپیلوں کے فیصلے سناتے ہوئے مقدمات اور اپیلوں کو فوری انصاف کے تحت ختم کیا ۔ باجوڑ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ماڈل کورٹ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے ۔ یادرہے کہ قبائلی ضلع باجوڑ حال ہی میں خیبر پختونخواہ میں ضم ہواتھا اور تمام قبائلی اضلاع پر سبقت لیکر باجوڑ ہی میں سب سے پہلے عدالت کے قیام کا اعزازحاصل کیا اور گزشتہ ماہ عدالتوں نے باجوڑ میں باقاعدہ کام شروع کیاتھا ۔