ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل سلیمان خالدنے ڈی سی آفس میں بچے کو پولیو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل سلیمان خالد نے جمعہ کے روز ڈی سی دفتر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 9مارچ بروز پیر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر وزیر خان صافی، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے کہا کہ 9مارچ سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے پولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے پولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔