باجوڑ پولیس اہلکاروں میں فول باڈی کٹ اور دیگر حفاظتی سامان تقسیم

0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرباجوڑ پیرشہاب علی شاہ نے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ او زاورمتعلقہ پولیس اہلکاروں کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے ۔ ڈی پی اوباجوڑ کے حکم پر آج بروز منگل تمام تھانوں ، پولیس چوکیوں ، بازاروں اور دیگر مقامات پر ڈیٹال مکسڈ واٹر اور صابن فراہم کئے گئے جبکہ باجوڑ پولیس کے60اہلکاروں کو فول باڈی کٹ،داستانے،ماسک اورجراثیم کش ادویات فراہم کئے گئے جوداخلی وخارجی راستوں اوردیگراہم مقامات پرتعینات ہیں۔ڈی پی او نے منگل کے دن خاربازار،پولیس چوکیوں اورطورغونڈئی پوسٹ کادورہ کیا۔انہوں نے داخلی وخارجی راستوں پرتعینات پولیس جوانوں کوہائی الرٹ وچوکس رہنے کی ہدایات جاری کی۔طورغنڈئی پوسٹ میں ڈیوٹی پرموجودڈاکٹرز نے ڈی پی اوکوبریفنگ دی کہ خداکاشکرہے کہ ابھی تک باجوڑآنیوالے لوگوں میں کروناوائرس سے متاثرہ کوئی شخص نہیں آیا۔ یادرہے کہ ضلع کے تمام داخلی وخارجی راستے ٹریفک کیلئے بندکردی گئی ہیں۔جبکہ باجوڑ آنیوالے لوگوں کو سکریننگ ٹیسٹ کے بعد باجوڑ آنیکی اجازت دی جاتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.