پاکستان میں ایک روز میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 14 ہزار 772 مریض صحتیاب

0

دنیا بھر میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو متاثر اور 6 لاکھ اموات کا سبب بننے والے مہلک نوول کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ میں ٹھہراؤ نظر آرہا ہے اور ملک میں مصدقہ کیسز میں سے تقریباً 75 فیصد افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 ہے جبکہ اموات 5 ہزار 522 تک پہنچ چکی ہیں تاہم ان کیسز میں سے ایک لاکھ 98 ہزار 509 افراد صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔آج صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 545 نئے کیسز اور 8 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ ایک روز میں ہی ریکارڈ 14 ہزار 772 لوگ شفایاب ہوگئے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا اور اب تک اس وائرس کو یہاں ساڑھے 4 ماہ سے زیادہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔ اس  تمام وقت کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا تاہم اب کیسز اور اموات کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ ٹیسٹنگ کی تعداد بھی کم ہونا ہے۔ پاکستان میں پہلے کیس سے لیکر 31 مارچ یعنی ایک ماہ بعد کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 2 ہزار تک پہنچے تھے جبکہ اموات 26 تھیں، جس کے بعد اپریل کے مہینے میں کیسز بڑھ کر ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے اور اموات 385 ہوگئیں۔مئی کے مہینے میں صورتحال بدلنا شروع ہوئی اور ایک ماہ میں کیسز 71 ہزار اور اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں، رہی سہی کسر جون کے مہینے میں مکمل ہوگئی اور 30 یوم میں کیسز بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار اور اموات 4300 کے ہندسےکو عبور کرگئیں۔ تاہم جولائی کے مہینے میں کیسز اور اموات کی یومیہ رفتار میں کمی آئی اور گزشتہ 17 روز میں 49 ہزار سے زائد کیسز اور لگ بھگ 1200 نئی اموات کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔آج  کی صورتحال کچھ اس طرح رہی کہ ملک کے 3 علاقوں اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 442 نئے کیسز اور 8 اموات کا اضافہ ہوا۔سرکاری اعداد و شمار بتانے کے لیے قائم پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے مجموعی کیسز 442 کے اضافے کے ساتھ 89 ہزار 465 تک پہنچ گئے۔اس کے علاوہ 8 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس سے صوبے میں کورونا سے ہوئی اموات 2 ہزار 67 ہوگئیں۔

اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 50 افراد ایسے سامنے آئے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔تاہم خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت میں کوئی نئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سامنے آنے والے 50 نئے کیسز سے مجموعی تعداد  14 ہزار 504 ہوگئی۔

آزاد کشمیر۔ ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 32 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کوئی نئی موت کی تصدیق نہیں ہوئی۔سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 32 مریض اس بیماری سے متاثر ہوئے اور یوں مجموعی کیسز ایک ہزار 840 تک پہنچ گئے۔

گلگت بلتستان۔ ملک میں اس وقت تک سب سے کم متاثر علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 21 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اس   طرح   وہاں ان نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار 796 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نئی موت سامنے نہ آنے سے اموات کی تعداد 39 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد۔ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مجموعی کیسز میں سے 75 فیصد افراد شفا پاچکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 14 ہزار 772 مریض مکمل شفایاب ہوگئے۔ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا شفایاب ہونا امید کی کرن ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 509 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال۔ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے: مصدقہ کیسز: 261917۔اموات: 5522۔صحتیاب: 198509۔فعال کیسز: 57886

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 11 ہزار 238 ہیں تو وہیں پنجاب میں یہ تعداد 89 ہزار 465 تک کیسز پہنچ چکی ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 31 ہزار 669 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 405 ہے۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 504، گلگت بلتستان میں 1796 اور آزاد کشمیر 1840 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب:2067۔سندھ: 1952۔خیبرپختونخوا: 1130۔بلوچستان: 131۔اسلام آباد: 157۔آزاد کشمیر: 46۔گلگت بلتستان: 39۔

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات ساڑھے 5 ہزار سے زائد ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.