سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی نے کہا ہے کہ ایف سی فورسز نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیاہے اور ایف سی کے صدسالہ تاریخ بہادری ، شجاعت اور ملکی خدمت کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔ فوج کے پلان کے مطابق فرنٹیئر کور مستقبل قریب میں فاٹا میں فوج سے مکمل کنٹرول سنبھال کر مغربی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوگی۔ آپریشن رد الفساد کے تحت پورے ملک میں بالعموم اور فاٹا میں بالخصوص جو آپریشن جاری ہے وہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز صدرمقام خار میں سے خطاب میں کیاہے ۔ باجوڑ سکاؤٹس میں ایف سی فورسز کے تربیت مکمل کرنے والے 273ریکروٹس کے پاسنگ اوٹ پریڈ کے تقریب میں کمانڈنٹ باجوڑسکاؤٹس کرنل رحمان قادر ، باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک ،سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے حکام۔ باجوڑایجنسی کے ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کے عمائدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر عامر کیانی نے تربیت مکمل کرنیوالے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ لوگ اُن خوش نصیب لوگوں میں شامل ہونے جارہے ہیں جو موجودہ دور کے بہترین پیشے سے منسلک ہوکر ملک وقوم کے حغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ نے جو تربیت یہاں سے حاصل کی ہیں اس سے آپ پیشہ ورانہ زندگی کے دوران پیش آنیوالے تمام مشکلات کا مردانگی سے مقابلہ کرسکتے ہیں ۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فرنٹیئر کور کے استعداد میں بے پناہ اضافہ کیاگیا ہیں جس میں نئے ونگز کا قیام اور اُن کے بنیادی تربیت کے علاوہ جدید سازوسامان کی فراہمی بھی بہت اہم حصہ ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ان تمام اقدامات سے نہ صرف فرنٹیئر کور اپنا مقام مزید بلند کریگی بلکہ دوسرے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے میں اپنا بہترین کردار ادا کریگی ۔ انھوں نے کہا کہ فوج کے پلان کے مطابق فرنٹیئر کور مستقبل قریب میں فاٹا میں فوج سے مکمل کنٹرول سنبھال کر مغربی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوگی ۔ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزرر ہاہے ۔ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ملک کے سیاسی اور عسکری قیادت نے یکجا ہوکر ایسے اقدامات کئے ہیں کہ آج پاکستان میں کافی حد تک امن قائم ہوچکاہے ۔ جس کیوجہ سے ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ آپریشن رد الفساد کے تحت پورے ملک میں بالعموم اور فاٹا میں بالخصوص جو آپریشن جاری ہے وہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔ مجھے امید ہے کہ بہت جلد اللہ تعالیٰ کی فضل وکرم سے ، افواج پاکستان ،فرنٹئیر کور اور دوسرے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بے پناہ قربانیوں کے بدولت ملک میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فرنٹیئر کور کی تاریخ بے شمار قربانیوں اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہیں۔ اس بہادر فورس نے امن واستحکام کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ان کا تذکرہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائیگا۔ آپ کا جذبہ اور مورال دیکھ کر میں آپکی اعلیٰ ٹریننگ کے معیار اور عزم کا اندازہ لگاسکتاہوں ۔اس سے پہلے بریگیڈیئر عامر کیانی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ سے سلامی لی ۔بریگیڈئیر عامر کیانی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے جوانوں میں انعامات تقسیم کی ۔