باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ میں عید کے بعد گراس لگانے کا کام شروع ہوگا

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ میں عید کے بعد گراس لگانے کا کام شروع ہوگا ، جس کے لیولنگ کیلئے درکار لیزر مشین کے حصول کیلئے باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر محمد اسماعیل نے آج ڈائریکٹر زراعت ضیاء الاسلام داوڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ جنہوں نے کہا کہ باجوڑ میں یہ مشین موجود نہیں لیکن میں باجوڑ کے کھلاڑیوں کے لیے میں دیگر اضلاع یا صوبہ کے مرکز سے لیزر مشین منگواوں گا تاکہ باجوڑ کے کھلاڑیوں کے لیے انچ انچ کے حساب سے گراؤنڈ کی لیولنگ ممکن ہوسکے۔ محمد اسماعیل نے ضیاء الاسلام داوڑ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے باجوڑ کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کے گراؤنڈز پر کھیلنے کا موقع میسر آئے گا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.