حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) گورنرپنجاب  کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے لیکن سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑ ھنا ہضم نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی انتقام پر نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ  عالمی معاشی انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے، اس کے علاوہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم،احساس پروگرام تاریخی اقدام ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.