باجوڑ ایجنسی کے قبائل کا گر ینڈ جر گہ حاجی آباد کے دو متحارب گروپوں میں طویل دشمنی کاخاتمہ

0

باجوڑ ایجنسی کے قبائل کا گر ینڈ جر گہ حاجی آباد کے دو متحارب گروپوں میں طویل دشمنی کاخاتمہ۔دشمنی میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی تھی۔ علاقے میں جشن ۔ عوام کا خیر مقدم ۔باجوڑ ایجنسی کے دومتحارب گروپس کے درمیان طویل دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ پو لیٹکل انتظامیہ اورعوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری گل افضل خان اور قبائلی عمائد ین کے مسلسل کوششوں کے بدولت
پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ تحصیل خار کے علاقے حاجی آباد میں دو متحارب گروپوں فریق اولوکیل ۔ زیر محمد ۔ عمر محمد حسین محمد اور فریق دویم اجمل خان ۔ حاجی عبد الوحید ۔ حاجی زرین ۔ کے دشمنی چلی آرہی تھی جس کے نتیجے میں کافی نقصانات ہوئے تھے ۔ دشمنی میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی تھی اور کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس سلسلے میں ایک بڑا گر ینڈ جر گہ حاجی آباد کے مقام پر منعقد ہوا۔تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ انجنیر عامر خٹک ۔ اسسٹنٹ پو لیٹکل ایجنٹ خار عارف خان ۔انوار الحق ۔ عبد المنان کاکا جی ۔ گل افضل خان ۔ اسرار الد ین خان ۔ قاری عبد المجید ۔ حاجی راحت یوسف ۔ ملک فدا ۔ مولنا وحید گل ۔ ملک حفظ الر حمن گل کر یم خان ۔ مولنا احمد نور اورنگزیب خان ،اور کثیرتعداد میں قبائلی عمائدین اور عوام نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ عامر خٹک اور دیگرنے کہا کہ دشمنی کسی تنازعہ کا حل نہیں اور ہم سب کو چاہئے کہ آپس کے تنازعات باہمی مزاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں جر گہ سسٹم کو مذید مظبوط کیا جایگا ۔ تاکہ لو گ اپس کے اختلافات جر گوں کے زریعے ختم کر سکے ۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ ہم نے تمام قومی تنازعات کو ختم کرنیکا تہیہ کررکھاہے اور انشاء اللہ علاقہ سے تمام تنازعات کا خاتمہ کریں گے۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ اگر کسی فریق نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اُسے ایک کروڑ روپے جرمانہ کیاجائیگا اور ان کے گھر وجائیداد ضبط کئے جائیں گے۔اس موقع پر دونوں گروپوں کے رہنماؤں نے بغلگیر ہوکر آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا۔ دونوں گروپوں کے رہنماؤں نے تمام رنجشوں کو بھلانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کااعلان کیا۔باجوڑ ایجنسی کے عوام نے دونوں گروپس کے درمیان دوستی کا خیر مقد م کیا ہے اور علاقائی تنازعات کے خاتمے کیلئے قبائلی عمائدین کی کوششوں کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.