خار بازار میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

0

باجوڑ کے مرکزی شہر خار بازار کے نوبزادہ نعیم خان روڈ پر گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں اور صفائی پر معمور میونسپل کمیٹی کے تنخواہیں ایک سال قبل ہونے کے وجہ سے انہوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث گندگی کے ڈھیر بہت زیادہ ہوگئے ہیں ، سڑک پر گاڑیوں اور پیدل چلنے والے افراد کا گذرنا محال ہوگیا۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت آج صفائی کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر پی پی ٹی آئی باجوڑ کے سنیئر نائب صدر محمد سلیم ، سنیئر صحافی انواراللہ خان ، آئی ایس ایف اسداللہ خلجی ، وحیداللہ خان ، محمد ، اخلاق سمیت دیگر سیاسی و سماجی کارکنان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے آس پاس کے ماحول صاف ستھرا رکھیں،انہوں نے کہا کہ خار بازار گندگی کے ڈھیر کے صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، جس میں خار بازار کے اور خصوصی طور نوابزادہ نعیم خان روڈ کی صفائی کی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے صدر اسد اللہ خان خلجی نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میونسپل کمیٹی کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور بازار میں جگہ جگہ ڈسبین رکھے جائیں تاکہ خار بازار کو گندگی سے بچایا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.