باجوڑ ٹو پشاور مہمندایجنسی روڈ پر فنڈ کی بندش کے وجہ سے کام بند کردیا گیا

0

باجوڑ ٹو پشاور مہمندایجنسی روڈ پر فنڈ کی بندش کے وجہ سے کام بند کردیا گیا، عوام شدید مشکل سے دوچار
باجوڑایجنسی کو پشاور سے ملانے والی مہمند ایجنسی کے سڑک پر فنڈ کی بندش کے باعث کام روک دیا گیا ہے جس کے وجہ سے مہمند ایجنسی کے علاوہ باجوڑایجنسی ، ضلع دیر کے عوام کو بھی انتہائی سخت مسائل کا شکار ہونگے ، چونکہ مذکورہ سڑک گذشتہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہے اور اسی سال وعدہ کیا گیا تھا کہ جون تک اس روڈ پر کام مکمل کردیا جائے گا لیکن فنڈ کی بندش کے بناء پر سڑک پر جاری کام بند کردیا گیا تھا ۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا کہ مذکورہ سڑک کو جلد سے جلد فنڈز فراہم کرکے اس پر جاری کام دوبارہ شروع کیا جائے بصورت دیگر ہم دھرنوں اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.