شعراء معاشرے کی ماتھے کا جھومر ہے ، قیامِ امن اور لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے شعراء اپنے صلاحیتیں بروئے کا رلائیں ۔ محمد خان باجوڑی
تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں شعراء کے نمائندہ تنظیم باجوڑ پشتو ادبی کاروان کے زیرِ سایہ نومنتخب کابینے کے لئے حلف برداری کا ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر باجوڑ ایجنسی کے ممتاز اور بُزرگ شاعر محمد خان باجوڑی نے نو منتخب کابینے سے حلف لیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے صدر اور ممتاز ادیب محمد خان باجوڑی نے کہا کہ شعراء معاشرے کی دیدہ ور آنکھیں ہیں ۔شعراء معاشرے کی برائیوں اور خوبیوں سے خوب واقفیت رکھتے ہیں ۔اُنہوں نے شعراء پر زور دیا کہ معاشرے سے ان برائیوں کے خاتمے کے لئے اپنے صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر باچازادہ حیران نے کہا کہ پشتو زبان کی ترویج اور شعراء کے حقوق کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ۔اس کے ساتھ ساتھ نئے شعراء کے رہنمائی کے لئے بھی اپنا کوشش جاری رکھونگا ۔تقریب کے آخر میں نوجوان شاعر طارق عزیز بینوا باجوڑی کے اعزاز میں ایک مشاعرہ بھی ہوا جس میں حبیب اللہ مشال ،تاثیر جان ،اسرار پامیر، جاوید ثاقب ،شاہ صاحب ،سراج الدین حقیار ،محسن خلجی،قاری شاہ محمود ،اشنا باجوڑے،باچازادہ حیران ،عمر محمد عمر اور دیگر نے اپنے اپنے کلام پیش کیے اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی ۔