گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پرشروع ہونےوالاتعمیراتی کام ابھی تک بندپڑھاہے۔ ملک مظاہرشاہ

0

باجوڑ : محکمہ تعلیم اور C&W کے غفلت کے وجہ سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پرشروع ہونےوالاتعمیراتی کام ابھی تک بندپڑھاہے۔ ملک مظاہرشاہ
علاقہ ماموند کےسیاسی اورسماجی شحصیات ملک مظاہرشاہ نے اخباری نمائندوں سےبات چیت کرتےہوئےکہا کہ جی جی ایم ایس بدان کاتعمیرکام دو سال قبل اگست 2016 سےشروع ہوا تھا لیکن دو سال گزرنےکےباوجودعمارت کی تعمیرمکمل نہیں ہوسکی۔ جس کے وجہ سے لڑکیوں کی تعلیم بُری طرح متاثرہورہی ہے۔

تحصیل واڑہ ماموند میں لڑکیوں کامڈل سکول نہ ہونےکی وجہ سے لڑکیاں پرائمری سے آگےتعلیم کےحصول سے محروم رہتی ہیں اور اکثر بچیاں تعلیم چھوڑ دیتی ہے۔ ملک مظاہر شاہ اور علاقے کے دیگر سیاسی و سماجی افراد نے گورنر خیبرپختونخوا ، چیف سیکرٹری اور پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ بچیوں کی روشن مستقبل اورتعمیر قوم کےخاطر جی جی ایم ایس علاقہ بدان کی بلڈنگ کو بلاتاخیرمکمل کی جائیں ، ورنہ علاقےکےعوام احتجاج پرمجبورہوجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.