باجوڑ ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں 7مارچ کو ہڑتال کااعلان

0

باجوڑ ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں 7مارچ کو ہڑتال کااعلان ، صوبائی حکومت نے یقین دہانی پر عمل درآمد نہیں کیا۔ جنرل سیکرٹری صلاح الدین اور دیگر کی گفتگو
باجوڑ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے لیے میدان میں آگئی۔ سات مارچ کو ہڑتال کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت میڈیکل ایسوسی ایشن صدرحاجی محمد یوسف اور جنرل سیکرٹری صلاح الدین اے ایچ کیو خار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگر عہدیداران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی محمد یوسف اور دیگر نے کہا کہ پچھلے دنوں صوبائی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے پیرامیڈیکل کے جائز مسائل کے حل نہ ہونے پر ہڑتال کی دی تھی جس کو ہم ویلکم کرتے ہیں اور 7 مارچ سے ہم بھی صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے حمایت میں 7 مارچ سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.