باجوڑ ایجنسی،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن باجوڑ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
آل خیبر پختونخوا پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی تھی جس کی حمایت میں آج باجوڑ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، اس موقع پر باجوڑ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد یوسف، جنرل سیکرٹری سمیت کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی۔ اایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف نے مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاجی مظاہرہ پیرامیڈیک کے دیرینہ مطالبات کے حق میں کیا گیا، پیرامیڈیکل اسٹاف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے پیرامیڈیک کی بہت پرانے اور دیرینہ مطالبات تھے جن کی اب تک کوئی شنوائی نہ ہوسکے اس سلسلے میں آج پورے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ہمارا ایک روزہ ہڑتال ہے ہمارے مطالبات سروس سٹرکچر، محدود پریکٹس کی نوٹیفکیشن، ہمارے پروموٹ ہوجانے والے ساتھیوں کو جگہ نہیں دی جا رہی ہے۔ہیلتھ سیکرٹری فیکلٹی کے این ڈبلیو ایف ایم کی سیکرٹری کی تمام پالیسیاں پیرامیڈیکل کے خلاف پالیسیاں ہیں ان کی پالیسیوں سے پیرامیڈیکل اسٹاف کو شدید نقصان کا سامنا ہے، ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے، ہمارے بچوں کے امتحانات میں کامیابی تسلیم نہیں کی جاتی بلکہ ان کو مختلف حیلوں بہانو سے فیل کردیا جاتا ہے۔ ہم حکومت اور بالخصوص سیکرٹری ہیلتھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔
پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن باجوڑ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
You might also like