باجوڑ، باجوڑ یوتھ جرگہ کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

0

باجوڑ، باجوڑ یوتھ جرگہ کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری
باجوڑ، فاٹا یوتھ جرگہ کی ذیلی تنظیم باجوڑ یوتھ جرگہ کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد سول کالونی خار جرگہ حال میں ہوا۔
باجوڑ یوتھ جرگہ کی حلف برداری کی تقریب کے مہمان خصوصی پولیٹیکل تحصیلدار ماموند وکیل خان تھے۔ باجوڑ یوتھ جرگہ کے بانی اور سابقہ چیئرمین جاوید تندر نے کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر باجوڑ سیاسی اتحاد کے رہنما اورنگزیب انقلابی، قاری عبدالمجید، گل افضل خان، گل کریم خان، راحت یوسف، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، لعلی شاہ پختونیار، ریاض، فضل سبحان سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے خطاب کیا۔
باجوڑ یوتھ جرگہ کے نو منتخب چیئرمین صدیق اکبر نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کی جائے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان اس فائدے سے مزید محروم نہ ہوں اور طلبہ سائنسی تعلیم میں کسی سے پیچھے نہ رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان کے دور میں باجوڑ ایجنسی کے غریب نادار کے لیے ماہنامہ دس ہزار روپے کا وظیفہ مقرر کیا گیا ، اس کا طریقہ تقسیم غلط تھا لہذا حکومت اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ زکوٰۃ کے مد میں اور زکوٰۃ کے فنڈ سے نہیں بلکہ ان کے لیے زکوٰۃ کے علاوہ الگ معاوضہ اور وظیفہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ گورنر مہتاب عباسی نے معذور افراد کے لیے ایک کروڑ روپے کے امداد کا اعلان کیا تھا لیکن اس میں سے اب تک ایک پائی بھی معذروں کو نہ مل سکی لہذا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں گرلز ہائی سکول نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پرائمری سکولوں میں تعداد انتہائی زیادہ لہذا محکمہ ایجوکیشن اس مسئلے بھی ہر ممکن اقدامات کریں۔ نو منتخب چیئرمین تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.