پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے زیر اہتمام ورکر کنونشن قاضی ڈھیرئی میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سینئر نائب صدر محمد سلیم کے صدارت میں منعقد ہوء۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایوب، اقبال افغان، آئی ایس ایف کے رہنماؤن اسداللہ خلجی، شہزاد روئے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر قائدین سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ ہم نے حکمرانوں سے عوام کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اگر کسی کو یہ بات بری لگتی ہے تو ہم ایسی باتیں کہتے رہیں گے۔انہوں نے موجودہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات اور مبینہ کرپشن پر کڑی تنقید کی اور موجودہ حکمرانوں کی بدعنوانیوں کو بے نقاب کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلارزئی کالج کے لیے 30 مارچھ کی ڈیڈلائن دے رکھی تھی ڈیڈلائن گزر جانے کے باوجود اب تک کالج پر کام شروع نہیں ہوسکا آخر اس قوم کے بچوں کے ساتھ یہ کھلواڑ کیوں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے الیکشن میں عوام کو اصلی اور نقلی لیڈروں سے خبردار کریں گے۔
حکمرانوں سے عوام کے لیے انصاف کا مطالبہ پی ٹی آئی ہی کرسکتی ہے۔ محمد سلیم
You might also like