شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

0

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 39 ویں برسی کی تقریب ملک ریحان کے حجرے میں منعقد ہوء۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی، حاجی خان بہادر، پی پی پی تحصیل خار کیصدر حاجی محمد ابراہیم نے خطاب کیا۔پی پی پی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے قبائلی علاقوں اور خصوصا باجوڑ ایجنسی کے لئے بے شمار ترقیاتی کام کئے تھے۔اور باجوڑ ایجنسی میں ڈگری کالج،بجلی اور آبپاشی کے منصوبے ان کے مرہون منت ہے۔ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قبائل کے لئے کئے گئے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ حاجی محمد ابراہیم نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ ملک کے بہادر رہنما تھے۔ مقررین نے کہا کہ بھٹو کو عوام کے دلوں سے آج تک کوئی نہیں نکال سکا،بھٹو ایک دھڑکن کا نام ہے،بھٹو کا مشن آج بھی بلاول بھٹو کی صورت میں جاری وساری ہے،پیپلز پارٹی کو بھٹو نے عوام کی پارٹی بنایاتھا جو آج بھی غریب عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں پی پی کے کارکنوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.