باجوڑ کی سر زمین ادب کیلئے بہت زرخیز ہیں

0

باجوڑ کی سر زمین ادب کیلئے بہت زرخیز ہیں ۔پختونخواہ کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان بھی مشاعروں کے لئے جاتے رہتے ہیں ۔لیکن باجوڑ میں مشاعرے کا مزہ الگ ہے ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر اقبال شاکرؔ نے سول کالونی خار جرگہ حال میں پختانہ ادبی ملگری کے زیرِاہتمام دغانٹولو پہ وطن کی مشاعرے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممتاز شاعر ادیب پروفیسر اسرار اتل ،پروفیسر بخت زادہ دانش ،اسلم سالک،سیاسی اور قبائلی عمائدین کے علاوہ شعراء اور خصوصاََنوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پروفیسر اقبال شاکرؔ اور اسراراتل نے کہا کہ باجوڑ کے لوگوں کا ادب کے ساتھ ذوق اور ادیبوں کے ساتھ محبت لائق تحسین ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پورے پختونخواہ کے مشاعروں میں شرکت کرتے ہیں لیکن باجوڑ میں مشاعروں کا ایک الگ مزہ ہے اور جو بھی ایک دفعہ باجوڑ مشاعرے کے لئے آجائے ۔وہ یہ مزہ دیکھ کر بار بار آئے گا ۔اس سے پہلے حال پہنچنے پر ادب ذوق نوجوانوں نے اقبال شاکر،اتل اور دانش کا والہانہ استقبال کیا ۔مشاعرے میں جعفر خان جعفر،انورنگار ،عبدالحق درداور دیگر نے بھی اپنے اپنے کلام پیش کئے اور حضرین محفل سے خوب داد وصول کی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.