باجوڑ کنگ الیون کی کٹ سرمنی کی تقریب

0

کھیل کود پُر امن معاشرے کو فروغ دیتے ہیں۔ایک صحت مند معاشرے کے لئے کھیل کود انتہائی ضروری ہے۔کھیل کود انسانی ذہن پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔جسکی وجہ سے انسان مثبت سرگرمیوں کے طرف راغب ہو جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت احمد سالار، حاجی رمضان باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہارالحق اور دیگر نے باجوڑ کنگ الیون کی کٹ سرمنی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔باجوڑ سپرلیگ میں شامل باجوڑ کنگ الیون کرکٹ ٹیم کے کٹ کی تقریب رونمائی کا انعقاد تاجر رہنما حاجی محمدی شاہ کے حجرے میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ سمیت ہر طبقے کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہیں ٹیم کے اونر احمد سالار نے کہا کہ ہم کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ہم کھیل کے میدان میں نوجوانوں کو اس لیے سپورٹ کررہے ہیں تاکہ یہ نوجوان منشیات اور دیگر صحت دشمن سرگرمیوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے کرکٹ شائقین سے مطالبہ کیا ہے کہ باجوڑ سپرلیگ میں شائقین باجوڑ کنگ الیون کو لازمی سپورٹ کریں اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.