عنایت کلے بازار تاجر برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب نالیاں بنانے کا کام شروع کردیا۔

0

باجوڑایجنسی کا سب سے بڑا ،اور مصروف تجارتی مرکز عنا یت کلے بازار جودس ہزار آبادی پر مشتمل ہے یہاں بہت زیادہ مسا ئل اور مشکلات عنا یت کلے تاجر برادری کو درپیش ہے ۔بجلی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے ،گندہ پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے ،بارش کے دوران سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ما رکیٹس کے فرش بندی ،فٹ پاتھ کا انتظام ،پینے کے صاف پانی ،عوامی لیٹرین اور بنیادی ضروریات زندگی کا فقدان ہیں ۔ترقی کے اس دور میں پولٹیکل انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے گزشتہ بیس سال سے کوئی ترقی کے کام نہیں کیا ہے ۔جبکہ مذکورہ بازار پولیٹیکل انتظامیہ کیلے سونے کی چڑیا ہے ،عنایت کلے تاجر برادری اپنے مسائل خود حل کرنے کیلئے کو شاں ہے ۔عنا یت کلے تاجر برادری نے سب سے پہلی نکاسی اب کیلئے نالیاں بنانا شروع کیا جودر اصل حکومت کا ذمہ داری ہے ،اس کے بعد دیگر مسائل پر کام کرینگے ،اس دوران نگران صدر حاجی محمد زمان ،سابق صدر محمد حمید صوفی ،سابق سینئر نائب صدر محمد شعیب ،حاجی محمد سعید اور دیگر موجود تھے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.