پی ٹی آئی باجوڑ حلقہ این اے 41 کے نامزد امیدوار گل ظفر خان باغی کا تنی ماموند آمد ، اوریازی قوم کے مشران ملک منجفار خان ، ملک حبیب اللہ ، ملک معشوق ، ملک سبحان سے ملاقات۔ ملاقات میں آنے والے الیکشن کے تیاریوں کے بارے میں گفتگو ہوئی ، مشران نے گل ظفر خان باغی کو یقین دلایا کہ اگر ان کی محنت اسی طرح جاری رہی ہے تو اوریازی قوم سے ایم این اے کا انتخاب ذرہ بھی مشکل نہیں۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں گل ظفر خان باغی نے کہا کہ پورے ملک کے اقوام سے جب میرا انتخاب کیا گیا تو عمران خان نے مجھے کہا کہ اب آپ جاؤ اور دکھاؤ کہ تمہارا قوم تمہیں کس طرح سپورٹ کرتی ہے ، لہذا آپ حضرات میرے قوم کے سفید ریش ہیں اب میں اپنا اختیار آپ کی جھولی میں ڈالتا ہوں میں آپ کے قوم کا بچہ ہوں اگر آپ کو میں پسند ہوں تو میرا ساتھ دیجئے ورنہ آپ کسی ایک فرد کا انتخاب کریں میں ہر وقت خدمت کیلئے تیار رہوں گا۔ گل ظفر خان باغی نے کہا کہ واڑہ ماموند میں سیاست لانے کا سہرا ہمارے سر جاتا ہے کیونکہ یہاں سے جو بھی ایم این اے منتخب ہوا اس نے قوم کا خون چوسا اور اپنے ذاتی بینک بیلنس بنایا ہم نے اوریازی قوم کے نوجوانوں کو سیاست کے میدان کے طرف رہنمائی کی۔