الیکشن میں طرفداری پر ہمارے تحفظات ہیں الیکشن کمیشن فوری ایکش لیں بصورت دیگر ہم احتجاج دھرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار فاٹا اصلاحات تحریک کے بانی اور سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان نے پی ٹی آئی باجوڑ کے ناراض کارکنان کے فاٹا اصلاحات تحریک کے حمایت کے اعلان کے موقع پر باجوڑ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ شہاب الدین خان نے کہا فاٹا اصلاحات تحریک یعنی فاٹا ریفامرز کے عملی اقدام کیلئے میدان میں کود پڑے ہیں اور پچھلے الیکشن میں قوم سے جس ایجنڈے پر ووٹ لیا تھا الحمداللہ اس میں کامیاب ہوئے ہیں جس بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس بار بھی قوم ہمارا ساتھ دی گی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے ناراض گروپ کے کارکنان نے ملک ریاض اور میاں سعید کے سربراہی میں فاٹا اصلاحات تحریک کے باقاعدہ حمایت کا اعلان کیا اور آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کے بجائے شہاب الدین خان اور ان کے فرزند اسرارالدین خان کے مکمل حمایت اور تعاون کا عہد کیا۔ شہاب الدین خان نے کہا کہ باجوڑ میں موجود انتطامیہ کے موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں اس پر ہمارے تحفظات ہیں میری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں لہذا فوری طور پر موجودگی انتظامیہ کا تبادلہ کرایا جائے۔
موجودہ انتظامیہ کے موجودگی میں باجوڑ میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔ شہاب الدین خان
You might also like